قوانین توڑنے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں شعلوں کی لپیٹ میں

10 اکتوبر, 2026 18:07

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سمندری سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل سے لدا ایک قانون شکن دیو ہیکل آئل ٹینکر، جو آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے پر سفر کر رہا تھا، ایک خطرناک راستے سے گزرتے ہوئے بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر زوردار دھماکے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا پر ایران کے ممکنہ حملے کا خوف، ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کے بعد اپنے ہی بیان سے مکر گئے

بیان کے مطابق اس دیو ہیکل آئل ٹینکر نے اپنا نیوی گیشن اور پوزیشننگ سسٹم بند کر رکھا تھا، اور بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد یہ ٹینکر اس وقت ہولناک آگ کی لپیٹ میں ہے، یہاں تک کہ اس سے بلند ہونے والے شعلے ساحلی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اپنے بیان میں دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور قوانین کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرنے والے ہر قانون شکن ٹینکر کا انجام ایک ہولناک آگ کی صورت میں ہی نکلے گا۔

7:05 شام اکتوبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔