ٹکر کارلسن کا بڑا انکشاف: ٹرمپ نیتن یاہو کے قیدی بن چکے ہیں
شیعیت نیوز : امریکی صحافی اور معروف ٹی وی میزبان ٹکر کارلسن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے زیر اثر ہیں اور وہ نہ صرف جنگ شروع کرنے پر مجبور ہوئے بلکہ اسے ختم کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔
کارلسن نے کہا کہ ٹرمپ عملاً نیتن یاہو کے ہاتھوں قیدی بن چکے ہیں، کیونکہ انہوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی اور پھر اس سے نکلنے میں ناکام رہے۔ یہ بات محض اندازہ نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کے واضح آثار سامنے آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی رہنما ایرانی عوام کی بہادری کی تعریف کرتے ہیں، روسی صدر پیوٹن
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے جنگ کے دوران کئی بار جنگ بندی کی بات کی اور مذاکرات جاری ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم ایران نے اسرائیل کے جنوبی لبنان سے نکلنے کو مذاکرات کی شرط قرار دیا کیونکہ کسی آزاد ملک کی زمین پر قبضہ جنگ کا جواز نہیں بن سکتا۔ ٹرمپ کی جنگ بندی کی بات کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے لبنان میں شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں تاکہ مذاکرات ناکام ہو جائیں اور جنگ جاری رہے۔
کارلسن نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل پر بہت زیادہ انحصار کر رہا ہے، اسی لیے ٹرمپ جیسا طاقتور سیاستدان بھی نیتن یاہو کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ٹرمپ خود جنگ کے خاتمے کی بات کر چکے ہیں مگر اسرائیل نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور ٹرمپ نے نیتن یاہو پر کوئی تنقید نہیں کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مکمل طور پر نیتن یاہو کے کنٹرول میں ہیں۔







