عالمی رہنما ایرانی عوام کی بہادری کی تعریف کرتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

03 مئی, 2026 09:56

شیعیت نیوز : روس میں تعینات ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں زور دے کر کہا کہ ایرانی عوام نے اس جنگ میں شجاعت اور حوصلے کی مثال قائم کی ہے۔

جلالی نے بتایا کہ صدر پوٹن نے متعدد ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب ایرانی عوام کی بہادری اور عزم کی تعریف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کابینہ کے خلاف اسرائیل میں زبردست احتجاجی مظاہرے

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی صرف ایران کی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کی عظمت، مزاحمت اور تہذیبی ترقی کے خلاف ہے۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران نے 47 سال کی پابندیوں کے باوجود ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے اب دفاعی صنعت میں اتنی مضبوط پوزیشن حاصل کر لی ہے کہ مغربی ممالک اس کی میزائل طاقت اور ذخائر پر حیران ہیں۔ ایرانی عوام، فوج اور قیادت کی شجاعت نے سب کو حیران کر دیا اور انہیں ایرانی قوم کی درست شناخت پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔

جلالی نے کہا کہ حملہ آوروں کو توقع تھی کہ داخلی اختلافات کی وجہ سے ایرانی عوام کمزور پڑ جائیں گے، لیکن ایرانی عوام نے اپنی وحدت اور اتحاد کو برقرار رکھا اور میدان جنگ میں دشمن کے سامنے مضبوط کھڑے رہے۔

10:39 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔