نیتن یاہو کابینہ کے خلاف اسرائیل میں زبردست احتجاجی مظاہرے

03 مئی, 2026 09:54

شیعیت نیوز : مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نیتن یاہو کابینہ کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور حیفا سمیت کفارسابا، ہرزلیا، رہووت اور کریات طیبون میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ طوفان الاقصیٰ کے دوران سیکیورٹی ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی جنگ بندی کی پانچ واضح شرائط: اسرائیل مکمل انخلا کرے، قیدی رہا ہوں، تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو ہو

مظاہرین نے جنگی اقدامات اور سیاسی مفادات کے لیے شروع کی گئی سرگرمیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج جاری رکھا اور حکومت کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

10:39 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔