یمن نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا: بڑا اطلاعاتی دھچکا

01 مئی, 2026 12:50

شیعیت نیوز : صنعاء (حوثی) حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک اعلیٰ درجے کی سیکورٹی کارروائی میں ایک بڑے جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک امریکی انٹیلی جنس، اسرائیلی موساد اور سعودی انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن روم کی نگرانی میں کام کر رہا تھا اور اس کا مرکز سعودی عرب کی سرزمین پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ذہنی استحکام پر امریکی کانگریس میں سنگین سوال: کیا وہ کمانڈر ان چیف بننے کے قابل ہیں؟

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دشمن نے فوجی اہلکاروں اور ان افراد کو بھرتی کیا تھا جو مطلوبہ معلومات تک رسائی رکھتے تھے۔ ان میں سے کچھ کو ریاض طلب کیا گیا جہاں انہیں سعودی اور غیر ملکی انٹیلی جنس افسران نے تربیت دی اور جاسوسی کے جدید آلات فراہم کیے۔

صنعاء کی حکومت نے اس کارروائی کو دشمن کے مشترکہ مثلث (واشنگٹن-تل ابیب-ریاض) پر بھاری اطلاعاتی دھچکا قرار دیا ہے۔

2:13 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔