ٹرمپ کی ذہنی استحکام پر امریکی کانگریس میں سنگین سوال: کیا وہ کمانڈر ان چیف بننے کے قابل ہیں؟
شیعیت نیوز : امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن سارہ جیکبز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی استحکام پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے وزیر جنگ سے پوچھا: "کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ذہنی طور پر اتنے مستحکم ہیں کہ وہ کمانڈر ان چیف کی ذمہ داریاں نبھا سکیں؟”
وزیر جنگ اس سوال کا کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔ یہ سوال ایران کے خلاف جاری امریکی جارحیت اور ناکام جنگ کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کی اصل لاگت 50 ارب ڈالر، امریکہ نے لاگت اور فوجی ہلاکتوں کی تعداد چھپائی: سی بی ایس، سی این این تصدیق
اب نہ صرف عام امریکی شہری بلکہ کانگریس کے ارکان اور عہدیدار بھی ٹرمپ کی ذہنی کیفیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے متضاد بیانات، جھوٹے دعووں اور غیر منطقی فیصلوں نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایرانی قیادت کی ثابت قدمی، حکمت عملی اور عوامی حمایت کے سامنے امریکی قیادت کی بے بس صورتحال روز بروز واضح ہو رہی ہے۔







