یمن پر مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت پر تشویش، ایم ڈبلیو ایم کی اہم پریس کانفرنس
شیعیت نیوز : مجلسِ وحدتِ مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے زیرِ اہتمام خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور بالخصوص یمن کے مظلوم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صدر مجلس علماء مکتب اہلِ بیت علامہ سید حسنین گردیزی نے خطے میں سامراجی اور صیہونی ایجنڈے کے تحت ہونے والی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ قائدین نے یمن کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کسی بھی قسم کی فوجی شمولیت یا سہولت کاری کو ملکی مفادات اور اسلامی اخوت کے صریح منافی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ میں امریکی پسپائی، پاکستان کسی جنگ کا فریق نہ بنے، علامہ سید جواد نقوی
اس اہم پریس کانفرنس کے موقع پر علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، علامہ عیسیٰ امینی، علامہ ڈاکٹر محمد علی ممتاز اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ مقررین نے عالمی صورتحال بالخصوص یمن میں جاری انسانی المیے پر گفتگو کرتے ہوئے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو پرائی جنگ کا ایندھن بننے کے بجائے یمن کے مظلوم عوام کی اخلاقی حمایت کرنی چاہیے اور امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے والے سامراجی اور سعودی منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔







