گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کا انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

01 مئی, 2026 12:43

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے پارلیمانی بورڈ کے مشترکہ اجلاس میں حلقہ وار سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کی اصل لاگت 50 ارب ڈالر، امریکہ نے لاگت اور فوجی ہلاکتوں کی تعداد چھپائی: سی بی ایس، سی این این تصدیق

تمام حلقوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی اعلان چند روز میں پی ٹی آئی رہنما گوہر خان اور ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے باہمی تعاون کے ساتھ انتخابی حکمت عملی آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں پارلیمانی بورڈز انتخابی فارمولے کے سلسلے میں اپنی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد پارٹی ٹکٹ کا اعلان کریں گے۔

2:14 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔