ایران جنگ کی اصل لاگت 50 ارب ڈالر، امریکہ نے لاگت اور فوجی ہلاکتوں کی تعداد چھپائی: سی بی ایس، سی این این تصدیق

01 مئی, 2026 12:41

شیعیت نیوز : امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ کی اصل لاگت 50 ارب ڈالر کے قریب ہے — جو محکمہ دفاع کی طرف سے کانگریس میں پیش کردہ 25 ارب ڈالر کے سرکاری تخمینے سے تقریباً دوگنا ہے۔

سی این این کے مطابق پینٹاگون کا 25 ارب ڈالر کا تخمینہ بہت کم ہے کیونکہ اس میں امریکی فوجی اڈوں کی مرمت اور تباہ شدہ آلات کی تبدیلی کی لاگت شامل نہیں۔ حقیقت میں یہ لاگت 40 سے 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ میں امریکی حکام نے تصدیق کی کہ جنگ کی حقیقی لاگت 50 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ اس فرق کی بڑی وجہ استعمال ہونے والا گولہ بارود اور اس کی تبدیلی ہے۔

مثال کے طور پر پینٹاگون نے اکیلے 24 عدد MQ-9 ریپر ڈرون کھوئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔ یہ خبر دی یروشلم پوسٹ، مڈل ایسٹ آئی اور دیگر معتبر ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔ متعدد امریکی حکام (جنہوں نے نام ظاہر نہیں کیا) کے مطابق پینٹاگون کا 25 ارب ڈالر کا تخمینہ بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ کانفرنس کا حکومت سے بڑا مطالبہ، محرم الحرام میں زائرین کے لیے تفتان اور ریمدان بارڈر فوری کھولے جائیں

اس کے علاوہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جھوٹ سے کام لیا۔ ایران کے انتقامی میزائل حملوں میں ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی اصل تعداد بھی چھپائی گئی۔ مبصرین کے مطابق ہزاروں امریکی فوجی یا تو جہنم کا ایندھن بنے یا شدید زخمی ہوئے۔

1:57 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔