علامہ اقتدار حسین نقوی کا اہم بیان، پاک ایران دوستی لازوال، 3 مئی کو ملتان میں عظیم چہلم کا اعلان

01 مئی, 2026 12:26

شیعیت نیوز : پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں مٹا سکتی۔ آپریشن بنیان مرصوص کی سالگرہ دشمن پر غلبے کی یاد تازہ کرتی ہے، پاک ایران دوستی لازوال ہے اور پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ ایرانی قوم کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان کے جید علمائے کرام اور عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال، جواد رضا جعفری، علامہ غلام مصطفی انصاری، علی مصدق، علامہ امیر حسین ساقی، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مبشر حسن، علامہ کاشف حیدری، قاری گلزار حسین، مولانا غدیر شیرازی، مولانا سلمان محمدی، مولانا ہادی حسین قمی، مولانا حسن رضا حیدری، بشارت عباس قریشی، سید دلاور زیدی، قاری تقی گیلانی، مشتاق حسین، مداح حسین، قاضی سجاد حسین، رانا تیمور حسن، ارتضی نقوی، کمیل زیدی، عاطف سرانی و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید عابد الحسینی کا خصوصی انٹرویو، شہید رہبر کی شہادت نئے انقلاب کا آغاز ہے، ٹرمپ اور یاہو ولی خدا کے قاتل ہیں

رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ایران پر ہونے والی جارحیت کے نتیجے میں شہداء بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع 3 مئی بروز اتوار کو چونگی نمبر 9 ملتان پر ہوگا۔ اس میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین بالخصوص مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تحریک بیداری امت مصطفی، امت واحدہ پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، جماعت اہلسنت پاکستان سمیت دیگر خطاب کریں گے۔

عظیم الشان چہلم کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ملتان سمیت دیگر اضلاع سے وفود اجتماع میں شریک ہوں گے۔ اجتماع دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور نماز مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہوگا۔ رہنماؤں نے بتایا کہ ملتان انتظامیہ سیکیورٹی کے انتظامات کر رہی ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایران، امریکہ و اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کردار بطور ثالث قابل تحسین ہے۔ پوری پاکستانی قوم نے مظلوم ایرانی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ سے لے کر عام شاہراہوں تک پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ایرانی قوم نے جس جذبے، جرات اور بہادری کے ساتھ نام نہاد سپر پاور کا مقابلہ کیا ہے، دنیا اس کی معترف ہے۔ ایک طرف طاقت کے نشے میں مست وقت کا فرعون ذلیل و رسوا ہوا تو دوسری طرف پوری امت مسلمہ کو مصلحت پسندی ترک کر کے یہود و نصاریٰ کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ناقابل اعتبار بن چکا ہے اور یورپ اس کی انسانیت سوز حرکتوں سے اکتا چکا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ 3 مئی کو ہونے والا چہلم کا عظیم الشان اجتماع سنی شیعہ وحدت کا مظہر ہوگا۔

1:37 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔