حرمِ مقدس رضوی کے اعلیٰ سطحی وفد کی کراچی آمد: شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت اور مومنین سے اظہارِ تشکر
شیعیت نیوز : مجلسِ ترحیم برائے ایصالِ ثواب شہیدِ امت رہبرِ معظم سید علی حسینی خامنہ ای، شہدائے کراچی اور بلندیِ درجات سیدہ نسیم زہرہ بنت سید علی اعظم رضوی، والدہ محترمہ مولانا سید علی انور جعفری کے لیے حرمِ مقدسِ رضوی کے اعلیٰ سطحی وفد کا خصوصی خطاب منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ پروقار تقریب بمقام مسجد امام ہادی، گلستان سوسائٹی، اسکیم 33، کراچی میں یکم مئی 2026ء بروز جمعہ بعد از نمازِ مغربین منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اسٹریٹجک بندگلی میں پھنس گیا، خلیج فارس میں بحری بیڑے بھی محفوظ نہیں، جنرل محسن رضائی
تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت استاد محمد رضا شفیعی، بین الاقوامی قاریِ قرآن، انجام دیں گے۔ خصوصی خطاب کے لیے حرمِ مقدس کے نمائندۂ خاص حجۃ الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی، رئیس سازمان کتب خانہ و میوزیم اور مرکزِ اسناد آستانِ قدسِ رضوی تشریف لائیں گے۔ اس کے علاوہ محترم عماد کاشانی، مدیر شعبۂ روابط و بین الاقوامی امور و ہم آہنگی اور محترم ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران بھی خطاب کریں گے۔
سلام مسلم مہدوی اور زین جعفری پیش کریں گے۔ خطابِ دوئم مولانا کاظم عباس نقوی از جانب خانوادۂ مولانا سید علی انور جعفری ارشاد فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے پردے کا مکمل انتظام ہے۔







