قالیباف کا دشمن کو للکار، ناکہ بندی اور پروپیگنڈے سے ایران نہیں ٹوٹے گا، اتحاد ہی واحد جواب ہے

29 اپریل, 2026 19:35

شیعیت نیوز : ایران کی مجلس کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ ایران کو معاشی دباؤ اور داخلی اختلافات ہوا دے کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے مگر یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

قالیباف نے کہا کہ دشمن کا منصوبہ ہے کہ ناکہ بندی اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران کو اندر سے کمزور اور تباہ کر دے، مگر ایرانی عوام دشمن کی اس نئی سازش سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔

گزشتہ روز ایران پر لگائی جانے والی نئی معاشی پابندیاں اسی امریکی سازش کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے ٹرمپ یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ وہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویورکر کا بڑا انکشاف، ٹرمپ کی معاشی جنگ کے اثرات خود امریکہ کو تباہ کر رہے ہیں

تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی 47 سال کی مسلسل کوششوں کے باوجود ایران کو نہیں توڑ سکے اور آج کا ایران اس وقت سے کہیں زیادہ مضبوط اور باشعور ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی یہ پالیسی اس کی سیاسی کم فہمی کا ثبوت ہے کیونکہ تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ دباؤ سے ایران اور مضبوط ہوتا ہے، کمزور نہیں۔

8:38 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔