نیویورکر کا بڑا انکشاف، ٹرمپ کی معاشی جنگ کے اثرات خود امریکہ کو تباہ کر رہے ہیں
شیعیت نیوز : نیویورکر نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کی معاشی جنگ کے اثرات اب خود امریکہ میں واپس لوٹ آئے ہیں اور ٹیرف سے لے کر ایران کے ساتھ جنگ تک امریکی صدر عالمی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا معاشی آلات جیسے ٹیرف کا استعمال اور ایران کے خلاف فوجی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو انتشار میں ڈال دیا ہے اور یہاں تک کہ خود امریکہ میں ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی کا باعث بنا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس پالیسی سے نہ صرف کوئی واضح فائدہ نہیں ہوا بلکہ اس کے تباہ کن نتائج اب خود امریکہ میں ظاہر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ تیار، مذاکرات تعطل توڑنے کی خطرناک چال
تاریخ میں پہلی بار امریکہ ایسی جنگ میں الجھا ہے جس کے اثرات اس کے اپنے گھر میں دھماکے کر رہے ہیں، ورنہ ہمیشہ دوسرے ممالک اس کے ہتھیاروں اور معاشی دباؤ کی زد میں رہتے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ اس کا الٹا وار امریکی معیشت اور عوام پر پڑ رہا ہے جو ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔







