ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایران سفارتخانے میں سفیر رضا امیری مقدم سے اہم ملاقات
شیعیت نیوز : اسلام آباد میں ایران سفارتخانے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قیادت میں سفیرِ محترم ایران جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔
وفد میں چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیتؑ کے سربراہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ظہیر نقوی اور نائب صدر وحدت یوتھ ونگ مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مشہدِ مقدس میں جشن کی تیاریاں: امام رضاؑ کے روضے پر پھولوں کی بارش
ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، خطے کی صورتِ حال، مذاکرات کے میدان میں جمہوری اسلامی کی شاندار مقاومت اور حکومتِ پاکستان کے مذاکراتی عمل میں مثبت کردار سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ چہلمِ رہبرِ شہید کی مناسبت سے تعزیت بھی پیش کی گئی۔







