ایرانی سفیر کا پاکستان کو خراجِ تحسین، سفارتی کوششیں قابلِ تعریف قرار
شیعیت نیوز : پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امن کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دفترِ خارجہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی میں پاکستانی سفارت کاروں کی پیشگی تیاریوں کا اہم کردار ہے اور سفارت کاری محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات کا نام ہے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے مکالمہ ہی واحد راستہ ہے اور پاکستانی سفارت کاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن قابلِ قدر ہے جبکہ امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد جہنم واصل، 3 ساتھی فرار
ایرانی سفیر کے اس بیان نے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی کا اضافہ کیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ ایران پاکستان کی ثالثی کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ اسے خطے میں امن کے لیے ایک اہم کردار سمجھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایرانی سفیر کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی غیر جانبدارانہ ثالثی نے دونوں فریقوں کا اعتماد حاصل کیا ہے جو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔







