سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد جہنم واصل، 3 ساتھی فرار
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقابلہ قادر پور کے علاقے میں ہوا جہاں اہل کاروں نے کالعدم لشکر جھنگوی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ رکنے پر تلاشی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد شدید زخمی حالت میں ملا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت رمضان بلوچ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 شہداء، جنگ بندی کے بعد سے مجموعی شہداء 817
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کا یہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوا جبکہ مقابلے کے دوران اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔







