غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 شہداء، جنگ بندی کے بعد سے مجموعی شہداء 817

27 اپریل, 2026 12:23

شیعیت نیوز : فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 شہداء اور 18 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے ایک شہید کی میت ملبے کے نیچے سے نکالی گئی۔

وزارتِ صحت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ 10 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 817 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2296 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ملبے سے نکالے گئے شہداء کی کل تعداد 762 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی نے امن کی شرائط پاکستان کو پیش کر دیں: آبنائے ہرمز، ناکہ بندی کا خاتمہ اور معاوضہ ایجنڈے میں شامل

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اس نسل کشی اور جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 593 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے۔

وزارتِ صحت نے اس کربناک صورتِ حال کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اب بھی بہت سے مظلوم شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کی ٹیمیں قابض دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ان تک پہنچنے سے تاحال قاصر ہیں۔

1:42 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔