اکیلا ایران عبری-عربی-امریکی محاذ کے مقابل سینہ سپر ہے، مشیر رہبرِ انقلاب علی اکبر ولایتی
شیعیت نیوز : رہبرِ انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آج اکیلا ایران عبری-عربی-امریکی محاذ کے مقابل کھڑا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے اندرونی اختلافات کی باتیں کرتا ہے لیکن فاک لینڈ (مالویناس) کے معاملے پر لندن کے ساتھ امریکا کا تنازع اور یورپ کی طرف سے امریکا سے آزادی کے لیے انتباہات اس کے روایتی اتحادیوں کے اندر گہری دراڑ کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خون میں ڈوبے ہاتھوں سے اعتراف، دہشت گرد نتن یاہو نے لبنان پر حملے اور ایران کو تباہ کرنے کی سازش قبول کر لی
رہبرِ انقلاب کے مشیر نے مشہور فارسی شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام عالم ایک جسم ہے اور ایران اس کا دل ہے۔ یہ وہ تاریخی شعر ہے جو ایران کی مرکزی و محوری حیثیت کو بیان کرتا ہے اور آج کے حالات میں اس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو گئی ہے۔







