خون میں ڈوبے ہاتھوں سے اعتراف، دہشت گرد نتن یاہو نے لبنان پر حملے اور ایران کو تباہ کرنے کی سازش قبول کر لی
شیعیت نیوز : خطے کے سب سے بڑے دہشت گرد اور جنگی مجرم صہیونی وزیرِ اعظم نتن یاہو نے اپنے بیان میں ڈھٹائی سے کہا ہے کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ کا منظر نامہ بدل دیں گے اور ہم بالخصوص یہی مجرمانہ کام کر رہے ہیں۔
اس خونی دہشت گرد نے کہا کہ ایران کے معاملے میں میری صدر ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ ایران پر اقتصادی اور فوجی دونوں لحاظ سے سخت دباؤ ڈال رہے ہیں۔ لاکھوں معصوم انسانوں کے قاتل نتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری طرح مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قم کے خطبہ جمعہ میں آیت اللہ سعیدی کا پیغام: دشمن کے سامنے ذلت قبول کرنا حرام، امام رضاؑ کی سیرت رہنما ہے
بچوں اور خواتین کے قاتل نتن یاہو نے لبنان کے حوالے سے کہا کہ ہم نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان نام نہاد تاریخی امن کے لیے ایک عمل کا آغاز کیا ہے اور حزب اللہ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس جنگی مجرم نے بے شرمی سے اعتراف کیا کہ ہم نے کل بھی لبنان پر حملہ کیا اور آج بھی حملہ کیا، کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کی مکمل آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں جنگی جرائم کے مرتکب اس مجرم کا یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل اور امریکا مل کر پورے خطے کو آگ میں جھونکنے کی سازش میں مصروف ہیں۔







