قم کے خطبہ جمعہ میں آیت اللہ سعیدی کا پیغام: دشمن کے سامنے ذلت قبول کرنا حرام، امام رضاؑ کی سیرت رہنما ہے

25 اپریل, 2026 07:50

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں خطبہ جمعہ میں آیت اللہ سعیدی نے امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور خطے کے خاص ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا فرض ہے کہ ہم امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت سے درس لیں جسے تین محوروں میں بیان کیا جا سکتا ہے۔

پہلا محور بصیرت اور دشمن شناسی ہے۔ امام رضا علیہ السلام نے اس وقت جب مامون (خلافت عباسیہ) نے فریب اور دھوکے سے کام لینا چاہا تو امام علیہ السلام کا طرزِ عمل ہمارا رہنما ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمن کے انسانی حقوق کے نعروں کے فریب میں نہ آئیں۔

قم کے امام جمعہ نے امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت کا دوسرا محور عزت طلبی اور راہِ خدا میں مقاومت قرار دیا اور کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے نقطہ نظر سے دشمن کے سامنے ذلت قبول کرنا حرام ہے۔ جیسا کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خدا نے مومن کے تمام امور اس کے سپرد کر دیے ہیں لیکن اسے اجازت نہیں دی کہ وہ خود کو ذلیل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاپائے روم کا ایران کے حق میں واضح موقف، بے قصور ایرانی عوام پر جنگ مسلط کی گئی

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت کا تیسرا محور امید افزائی اور وحدت قرار دیا اور کہا کہ ہمارا فریضہ معاشرے میں امید کو مضبوط کرنا اور ولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے محور پر مسلمانوں کی صفوں کی وحدت کو مستحکم کرنا ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ ہم حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) اور ان کے نائبِ برحق کے ساتھ تجدیدِ بیعت کر کے مجرم اور حملہ آور ٹرمپ کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور یہ عین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ادبیات میں مذاکرات کا معنی اکثر وسطی نقطے تک پہنچنے کے معنی میں آتا ہے، لیکن جب مذاکرات کا ایک فریق ایسا مجرم دشمن ہو جس کے ہاتھ پاک ترین انسانوں کے خون سے آلودہ ہوں اور اس نے بارہا عہد شکنی کی ہو تو مذاکرات کا لفظ بے معنی ہو جاتا ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے سورہ فتح کی آیت 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آیت صلحِ حدیبیہ کے بعد پے در پے کامیابیوں کی بشارت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غنیمت صرف مادی حصول نہیں بلکہ اصولوں پر استقامت اور پائیداری بھی غنیمت ہے اور جب اسلامی معاشرہ اپنے اصولوں پر پائیداری کرتا ہے تو خدا بھی اپنی رحمت کے دروازے ایسی جگہ سے کھول دیتا ہے جہاں گمان بھی نہیں ہوتا۔

دوسرے خطبے میں آیت اللہ سعیدی نے خلیجی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متکبر دشمن اور جارح صہیونی ہی ہیں جو اپنے مفادات کے لیے ان کے ممالک میں اڈے بنا رہے ہیں، اس لیے انہیں مجرم امریکا اور غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں کا آلہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے عوام ہر معاملے میں ولی فقیہ کے حکم کے تابع ہیں اور جو بھی پالیسی اور شرائط ولی فقیہ متعین کریں ہم ان کے تابع ہیں۔

9:09 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔