ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم، مشرق وسطیٰ کی جنگ صہیونیت کا شیطانی ایجنڈا ہے، لیاقت بلوچ
شیعیت نیوز : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ صہیونیت کا شیطانی ایجنڈا ہے اور امریکا صہیونی شکنجے میں الجھ کر اپنا عالمی کردار ضائع کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی سے جینے کا حق چھین لے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی لیوی 108 روپے کرنا حکومت کی بھتہ خوری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان جیکب آباد کا اہم اجلاس، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کا عزم
لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کے کاشت کاروں کو پنجاب اور سندھ میں 3500 روپے من قیمت نہیں مل رہی اور حکومت نے زراعت اور کسانوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے لیے موت کا پروانہ ہے۔







