پاپائے روم کا ایران کے حق میں واضح موقف، بے قصور ایرانی عوام پر جنگ مسلط کی گئی

25 اپریل, 2026 07:42

شیعیت نیوز : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم لیو چہاردہم نے ایران میں امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کی ایک بار پھر کھل کر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظالمانہ تنازع نے ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ کے خلاف طویل تنقیدی پیغام جاری ہونے کے باوجود سامنے آیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی ضمیر ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

چار افریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی کی پرواز میں بات کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: انقلابِ اسلامی نے عالمی استکبار کے خلاف مقابلے کا پرچم بلند کر دیا، امام جمعہ تہران

پوپ نے ایک انتہائی دردناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ لبنان کے ایک مسلمان بچے کی تصویر رکھتے ہیں جسے گزشتہ سال دورے کے دوران ویلکم پوپ لیو کا پلے کارڈ تھامے دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے غم زدہ لہجے میں بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے اس حالیہ مرحلے میں وہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا — یہ المیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ جنگ معصوم انسانوں کی زندگیاں نگل رہی ہے۔

پوپ نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انہیں اکثر پالتو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں اور ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کے مطابق برتاؤ ہونا چاہیے۔

انہوں نے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ غریب ممالک کی ترقی اور فلاح و بہبود پر کام کریں تاکہ لوگ ہجرت پر مجبور نہ ہوں۔ پوپ نے واضح کیا کہ ہر قسم کی ناانصافی اور انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا اور جنگ کے خلاف امن، مکالمہ اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

9:09 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔