چین کا دوٹوک اعلان، ایران سے تجارت میں امریکی مداخلت سختی سے مسترد

24 اپریل, 2026 16:42

شیعیت نیوز : چینی وزارتِ خارجہ نے تہران کے ساتھ بیجنگ کے تجارتی روابط میں امریکی مداخلت کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین ہر بے بنیاد الزام کو مسترد کرتا ہے اور ملکوں کے درمیان بین الاقوامی تجارتی روابط میں مداخلت اور خلل اندازی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

چینی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکا نے اعلان کیا کہ اس نے ایران کے ایک مال بردار بحری جہاز پر فائرنگ کر کے اسے ضبط کر لیا ہے جو چین سے ایران آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا تین ملکی دورہ، آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، ماسکو اور مسقط بھی جائیں گے

امریکی صدر ٹرمپ نے اس ضبط شدہ جہاز کو چین کی جانب سے ایران کو تحفہ قرار دیا، جسے بیجنگ نے یکسر مسترد کرتے ہوئے امریکی موقف کو بے بنیاد قرار دیا۔

ایران کی مسلح افواج نے امریکا کی اس بحری قزاقی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ غیر قانونی اقدام بلا جواب نہیں رہے گا۔

6:16 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔