ایرانی وزیر خارجہ کا تین ملکی دورہ، آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، ماسکو اور مسقط بھی جائیں گے
شیعیت نیوز : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پاکستان، عمان اور روس کا دورہ کریں گے، یہ اعلان وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد، ماسکو اور مسقط جائیں گے اور تینوں ممالک کے اعلیٰ حکایرانی وزیر خارجہام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال، ایران کے خلاف امریکی صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی آج رات اپنے سہ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی زبردست کارروائی، صہیونی گاڑیاں تباہ، ہرمیس 450 ڈرون بھی مار گرایا
ماہرین کے مطابق عراقچی کا یہ دورہ انتہائی اہم سفارتی پیش رفت ہے کیونکہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، روس ایران کا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور عمان ایران امریکہ مذاکرات میں پہلے بھی اہم کردار ادا کر چکا ہے۔
یہ سفارتی سرگرمیاں واضح کرتی ہیں کہ ایران میدانِ جنگ میں مضبوط رہتے ہوئے سفارتی محاذ پر بھی پوری فعالیت کے ساتھ اپنے مؤقف کو آگے بڑھا رہا ہے۔







