ایران جنگ کا عرب ممالک کو زبردست جھٹکا، توانائی آمدنی میں 85 فیصد تک کمی، 15 ارب ڈالر ڈوب گئے

24 اپریل, 2026 16:30

شیعیت نیوز : فائنینشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کی ہفتہ وار آمدنی میں 65 سے 85 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں نے جنگ کے آغاز سے اب تک توانائی کی آمدنی میں تقریباً 15.1 ارب ڈالر کا زبردست نقصان اٹھایا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ نقصانات خلیج کی توانائی کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کی عکاسی کرتے ہیں جو ایران امریکہ جنگ کے براہِ راست اثرات کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے رابطہ، جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو عرب ممالک امریکہ کے ساتھ کھڑے ہو کر ایران کے خلاف محاذ آرائی میں شریک ہوئے آج وہی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت نے خلیجی معیشتوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اب یہ ممالک اپنے امریکہ نوازی کے فیصلے پر پچھتاوے کی کیفیت میں ہیں۔

5:45 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔