لاہور میں پولیس مقابلہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک، 1 فرار
شیعیت نیوز : لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد موقع پر مارے گئے جبکہ 1 فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد کاہنہ و دیگر علاقوں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف پہلے سے مقدمات درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے اہم سہولت کار گرفتار
پولیس نے فرار ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد فرار ملزم کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔







