کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے اہم سہولت کار گرفتار
شیعیت نیوز : کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے نیٹ ورک کے اہم سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔ پشاور میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور حساس مواد برآمد ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
تحقیقات میں نیٹ ورک کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہونے اور باہمی روابط کے شواہد بھی ملے ہیں، جبکہ کراچی میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا تاریخی قدم، آبنائے ہرمز پر مکمل حاکمیت کا بل پارلیمنٹ میں پیش
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
مزید تفتیش سے نیٹ ورک کے مزید روابط اور سہولت کاروں کے بے نقاب ہونے کی توقع ہے۔







