ایران کا تاریخی قدم، آبنائے ہرمز پر مکمل حاکمیت کا بل پارلیمنٹ میں پیش
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے "قانونِ حاکمیتِ آبنائے ہرمز” کے نام سے 12 نکات پر مشتمل ایک تاریخی بل پیش کیا ہے جو عالمی شپنگ کی دنیا میں زلزلہ برپا کر سکتا ہے۔
اس قانون کے تحت ایران ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ماحولیاتی اور سیکیورٹی سروسز کے نام پر ٹول ٹیکس وصول کرے گا اور اسرائیل سے وابستہ ہر قسم کے جہاز یا کارگو پر ہرمز کے دروازے مستقل بند کر دیے جائیں گے۔
اس بل کے مطابق ایران خود طے کرے گا کہ کون سا جہاز گزرے گا اور کون سا نہیں، جبکہ دشمن ممالک کے لیے سخت پابندیاں عائد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلام ہو ان ماؤں پر جنہوں نے اسلام کے لیے اپنے جوان قربان کیے، شہید عیسیٰ ابو الفضل عباس موسوی کو خراجِ عقیدت
یہ بل جلد ہی عوامی بحث کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تہران اب ہرمز کو بین الاقوامی پانیوں کے بجائے اپنی "قومی جائیداد” کے طور پر ڈیل کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی معیشت کے لیے ایک ہولناک دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا کی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔







