پینٹاگون کا اعترافِ زخم: ایران کے خلاف جنگ میں 415 امریکی فوجی زخمی!
شیعیت نیوز : پینٹاگون نے اپنی تازہ ترین اپڈیٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 415 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 271 آرمی اہلکار، 63 بحریہ کے ملاح، 62 ایئر فورس ممبران اور 19 میرینز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کا نیا سیاسی سپہ سالار کون ہوگا؟ باسم البدری کی نامزدگی، رائٹرز کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ اعداد و شمار مکمل صورتحال کی عکاسی نہ کرتے ہوں، جبکہ جنگ کے باعث امریکی داخلی سطح پر بھی دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسے حالات میں جنگ کے خلاف عوامی ردعمل بڑھنے کا امکان ہے، جو پالیسی فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔







