عراق کا نیا سیاسی سپہ سالار کون ہوگا؟ باسم البدری کی نامزدگی، رائٹرز کا دعویٰ
شیعیت نیوز : عراق کے سب سے بڑے سیاسی بلاک ‘کوارڈینیشن فریم ورک’ (CF) کے اجلاس کو اب بدھ تک توسیع دے دی گئی ہے۔ عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی آفیشل نام کا اعلان نہیں ہوا اور مشاورت جاری ہے۔
حیران کن طور پر رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ 12 کلیدی شیعہ رہنماؤں نے باسم البدری کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر لیا ہے۔ رائٹرز کا یہ دعویٰ دراصل ایک "ٹیسٹ بیلون” ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ واشنگٹن اور تہران اس نام پر کیا ردِ عمل دیتے ہیں۔ باسم البدری، جو اس وقت عراقی ‘کمیشن فار اکاؤنٹبلٹی اینڈ جسٹس’ کے سربراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران جنگ بندی آج ختم، توسیع سے متعلق اہم اعلان متوقع
باسم البدری کا نام سامنے آنا دراصل نوری المالکی کے باب کو بند کرنے کی کوشش ہے، جن کی نامزدگی کی صدر ٹرمپ نے شدید مخالفت کی تھی۔ اگر البدری کا نام فائنل ہوتا ہے، تو یہ ایک ایسا ‘مڈل گراؤنڈ تلاش کرنے کی کوشش ہوگی جو ٹرمپ کے غصے کو بھی ٹھنڈا کر سکے اور تہران کے مفادات کا تحفظ بھی کر سکے۔







