کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

20 اپریل, 2026 10:44

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو مختلف مقامات پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ اے ٹی ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوٹ ادو میں مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی کنونشن، نئی قیادت سامنے آگئی

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری میں موٹر سائیکلوں پر سوار درجن سے زائد شدت پسندوں کی جانب سے مبینہ طور پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران نہ رکنے پر ایک پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی سوار دو افراد عبد الرحیم اور فیض محمد زخمی ہوگئے، جنہیں بعد ازاں نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جس پر ان کا مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

12:22 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔