کوٹ ادو میں مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی کنونشن، نئی قیادت سامنے آگئی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کا ’’تنظیمی کنونشن بعنوان یاد آوریِ شہدائے اسلام‘‘ ضلعی آرگنائزر کوٹ ادو طاہر خورشید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، تنظیمی کنونشن میں مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مولانا عسکری الہدایت سمیت دیگر رہنماؤں اور یونٹس کے مسئولین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : علی پور میں مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی اجلاس، نئی قیادت منتخب
اس موقع پر علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے شہدائے ایران اور بالخصوص شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کنونشن میں تینوں تحصیلوں کے یونٹس اور تحصیل کابینہ شریک تھی۔
کنونشن کے آخر میں اکثریتِ رائے سے قاری محسن رضا جعفری کو ضلع کوٹ ادو کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا، جبکہ اس موقع پر طاہر خورشید کو ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ نومنتخب و نامزد اراکین سے سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔







