علی پور میں مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی اجلاس، نئی قیادت منتخب
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین تحصیل علی پور کا تنظیمی اجلاس ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ سید شفقت عباس کاظمی کی زیرِ صدارت مدرسہ ثانی زہرا کالج چوک علی پور میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، سید رضوان کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان میں رہبرِ معظم کے چہلم پر قرآن خوانی، عقیدت کا اظہار
شرکائے کنونشن سے صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا رہبرِ عظیم الشان کی دیوانی ہو چکی ہے، آج دشمن بھی یہ تسلیم کر چکا ہے کہ اگر کوئی مسلم ملک ہے تو ایران ہے جس نے ظلم کا تنِ تنہا مقابلہ کیا۔ آج تشیع دنیائے عالم میں ایران کی وجہ سے سربلند ہے، رہبر کی شہادت اثر دکھائے گی اور ظلم کا نظام جلد نابود ہوگا۔
کنونشن کے آخر میں تحصیل علی پور کے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی گئی اور اکثریتِ رائے سے خرم رضوی ایڈووکیٹ کو تحصیل علی پور کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ شاہد عباس ایڈووکیٹ کو تحصیل جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین سید ندیم عباس کاظمی نے عہدیداروں سے حلف لیا۔







