ملتان میں رہبرِ معظم کے چہلم پر قرآن خوانی، عقیدت کا اظہار
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیرِ اہتمام شہید رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ، تحصیل صدر سید عترت کاظمی، ضلعی رہنما علی سبطین، زوار علی رضا حسینی، ملک عمران حیدر سمیت مختلف یونٹس کے اراکین اور مقامی افراد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر معظم کا چہلم، شیعہ تنظیموں کا 3 مئی کو نشتر پارک کراچی میں جلسے کا اعلان
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر عون رضا انجم نے کہا کہ شہید سیدِ بزرگوار نے ایک تاریخ رقم کی اور حقیقتاً سیدالشہداءؑ کے فرزند ہونے کا ثبوت دیا ہے، سید علی خامنہ ای نے ثابت کیا ہے کہ حسینی کٹ تو سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ایرانی عوام اور قیادت شہادت کے لیے تیار ہیں، جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔







