کراچی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

19 اپریل, 2026 17:58

شیعیت نیوز : کراچی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام ہوگئی، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کراچی کے علاقے لیاری میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں عمران ولد علی محمد اور اس کے دیگر ساتھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تفتان بارڈر پر طلاب و زائرین کو مشکلات، ریمدان بارڈر پر آسانی سے آمد و رفت جاری

دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر میں کسی بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول اور 18 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جو حکام کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ یا تخریب کاری کے لیے استعمال ہونی تھیں۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے پورے گروہ کا قلع قمع کیا جا سکے۔

7:45 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔