تفتان بارڈر پر طلاب و زائرین کو مشکلات، ریمدان بارڈر پر آسانی سے آمد و رفت جاری
شیعیت نیوز : 19 اپریل 2026 کو تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں 45 طلاب و زائرین کرام کوئٹہ جانے کے لیے کانوائے کے انتظار میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریمدان بارڈر سے طلاب کرام بغیر کسی پریشانی کے ایران میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں طلبہ کے پاس صرف اقامت اور سٹوڈنٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محاصرے کی ناکامی؛ ایرانی سپر ٹینکر نے امریکہ کو رسوا کر دیا
دوسری جانب تفتان بارڈر سے ایران میں داخل ہونے کے لیے طلاب کرام کو پہلے اپروول لینی پڑتی ہے، جس کے بعد ہی ایران میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔
یہ معلومات خادم الزائرین اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔







