پاکستان میں مسئلہ قیادت کا نہیں، اطاعت کا ہے، علامہ سید سبطین سبزواری

19 اپریل, 2026 17:24

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسئلہ قیادت کا نہیں، اطاعت کا ہے۔ ماضی میں قومی پلیٹ فارم سے علیحدہ ہونے والے کچھ لوگ اتحاد کا نعرہ خود کو قائد ملت جعفریہ پاکستان کے برابر ہونے کا تاثر دینے کے لیے لگا رہے ہیں، حالانکہ روز روشن کی طرح واضح ہے کہ ملی قیادت صرف علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں، جو لوگ قیادت کو چھوڑ گئے تھے، اگر وہ آبرو مندانہ طریقے سے غیر مشروط واپس آنا چاہتے ہیں تو راستے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا ملت جعفریہ میں اتحاد کی بجائے، ایک قیادت کی چھتری میں آنے کی بات ہونی چاہیے، کیونکہ اتحاد کم از کم مشترکہ اہداف پر ہوتا ہے، ہر کوئی اپنا وجود برقرار رکھتا ہے، ملت جعفریہ میں اتحاد نہیں، یکسوئی کی ضرورت ہے۔ قومی پلیٹ فارم چھوڑ کر جانے والے سوشل میڈیا پر باتیں کرنے، بیانات اور تقریریں کرنے والے اگر واقعی قومی درد رکھتے ہیں تو قیادت کے دست و بازو بنیں، صرف باتیں کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں رہبر معظم کے چہلم کا عظیم الشان اجتماع 3 مئی کو منعقد ہوگا

انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی بڑا واقعہ ہوتا ہے تو قومی پلیٹ فارم اور قیادت کو کمزور کرنے والے اتحاد کی باتیں مختلف انداز سے کرنا شروع کر دیتے ہیں، ان زبانی دعووں کا کوئی فائدہ نہیں۔ جامعہ النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے یاد دہانی کروائی کہ پہلے قائد ملت جعفریہ پاکستان 1964 میں علامہ سید محمد دہلوی، 1979 میں مفتی جعفر حسین، 1984ء میں علامہ سید عارف حسین الحسینی اور 1988ء میں علامہ سید ساجد علی نقوی بنے۔ تمام قائدین ملت جعفریہ نے اپنے اپنے دور میں اہم کردار ادا کیا، قوم سرخرو ہوئی، ہاں کچھ افراد نے قومی قیادت کے راستے میں روڑے اٹکائے، رکاوٹیں پیدا کیں، اپنے گروہ بنائے، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ وقت کے ساتھ بے نقاب ہوئے اور پھر ختم ہوگئے، قومی قیادت اور قومی جماعت آج بھی موجود ہے۔

7:13 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔