ملتان میں رہبر معظم کے چہلم کا عظیم الشان اجتماع 3 مئی کو منعقد ہوگا
شیعیت نیوز : شہید رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں ملتان کی ملی جماعتوں اور ملت جعفریہ کے زیراہتمام 3 مئی بروز اتوار کو عظیم الشان منعقد ہوگا، چہلم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ملت جعفریہ ملتان کے مسئولین انتظامات کررہے ہیں۔
چہلم میں ملک بھر سے شخصیات شریک ہوں گی اور خطاب بھی کریں گی، تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیز بنا دی گئی ہیں اور کمیٹیاں مختلف علاقوں میں دعوتی پیغام بھی پہنچا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں صیہونی درندگی: اسرائیلی سپاہی نے حضرت عیسیٰ (ع) کا مجسمہ توڑ دیا
ذرائع کے مطابق چہلم کے اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔







