ایران جنگ میں جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ، یورپی منافقت بے نقاب
شیعیت نیوز: یورپی ممالک کے دوہرے معیار ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں، جہاں ایران کے خلاف جنگ کے دوران جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
جرمن حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، برلن نے جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں اسرائیل کو 6.6 ملین یورو مالیت کے اسلحہ کی برآمد کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ فنڈ میں 17 ارب ڈالر کی ‘امریکی ڈکیتی’: ٹرمپ کا اسرائیل کے لیے سب سے بڑا تحفہ
اس اقدام پر جرمنی کی اپوزیشن جماعت دی لیفٹ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "جنگ کو ہوا دینے والا اقدام” قرار دیا اور فوری طور پر اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق جرمن میڈیا میں بھی اس معاملے کو بڑے پیمانے پر اجاگر کیا گیا، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف یورپی ممالک جنگ سے دور رہنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری جانب فریقین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال نے یورپی پالیسیوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، جہاں بظاہر امن کی بات کی جاتی ہے لیکن عملی طور پر جنگی معاونت جاری رکھی جاتی ہے۔







