ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد جہنم واصل
شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی میں ہنگو پولیس اور البرق فورس نے دہشتگردوں کو چنے چبوا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ لبنان جنگ بندی کی مکمل پاسداری یقینی بنائے، باقر قالیباف
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں سیکیورٹی حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈی پی او طارق حبیب نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔







