امریکہ لبنان جنگ بندی کی مکمل پاسداری یقینی بنائے، باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ لبنان سمیت جاری جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جامع جنگ بندی کی کامیابی بنیادی طور پر حزب اللہ کی مستقل جدوجہد پر منحصر ہے، جو ایران کی حمایت یافتہ ایک اہم تنظیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی سیاست: اسرائیل کو چھوٹ اور ایران پر پابندیاں
قالیباف نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے زیرِ اثر محورِ مزاحمت، جس میں حزب اللہ، حماس، یمن کے حوثی اور عراقی شیعہ ملیشیائیں شامل ہیں، ہر حال میں متحد اور ایک ہی روح کے حامل ہیں، چاہے میدان جنگ ہو یا معاہدہ امن۔
انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل فرسٹ” کی پالیسی سے پیچھے ہٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے میں حقیقی اور مستحکم امن ممکن ہو سکے۔







