امریکہ ایران کے خلاف چار اہم محاذوں پر ناکامی کا شکار: نیویارک ٹائمز

15 اپریل, 2026 08:18

شیعیت نیوز: نیویارک ٹائمز کا تجزیہ، امریکہ ایران کے خلاف چار محاذوں پر مشکلات کا شکار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں چار اہم محاذوں پر مشکلات اور ناکامی کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صورتحال خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حنظلہ ہیکر گروپ کا اسرائیل کے اندر گہرا نفوذ، حساس ترین فوٹیجز جاری

رپورٹ میں پہلا اور سب سے اہم محاذ آبنائے ہرمز کو قرار دیا گیا ہے، جہاں سمندری راستوں اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے کشیدگی اور چیلنجز سامنے آئے ہیں۔

دوسرا محاذ فوجی میدان بتایا گیا ہے، جہاں براہِ راست اور بالواسطہ تصادم کی صورتحال نے پیچیدگی پیدا کی ہے۔

تیسرا نکتہ امریکہ کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کو قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے خطے میں امریکی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چوتھا محاذ رپورٹ کے مطابق اخلاقی اور بیانیے کی سطح پر ہے، جہاں عالمی رائے عامہ میں امریکہ کو تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام عوامل مجموعی طور پر خطے میں امریکی پوزیشن کو متاثر کر رہے ہیں۔

10:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔