حنظلہ ہیکر گروپ کا اسرائیل کے اندر گہرا نفوذ، حساس ترین فوٹیجز جاری

15 اپریل, 2026 08:14

شیعیت نیوز: حنظلہ کا اسرائیل کے اندر گہرا نفوذ، حساس ترین فوٹیجز جاری

معروف ہیکر گروپ "حنظلہ” نے ایک ویڈیو جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں موساد کے ہیڈ کوارٹرز، اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کے گھروں اور شین بیت (Shin Bet) کے اعلیٰ حکام کی رہائش گاہوں کی فضائی فوٹیج دکھانے کا کہا گیا ہے۔ گروپ کے مطابق یہ آپریشن مقبوضہ علاقوں میں موجود افراد کے تعاون سے انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک

گروپ نے دعویٰ کیا کہ یہ محض ڈرون فوٹیج نہیں بلکہ زمینی سطح کی معلومات (گراؤنڈ انٹیلیجنس) بھی شامل ہے، جس میں حساس شخصیات کی نقل و حرکت اور رہائش گاہوں سے متعلق تفصیلات شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کی معلومات سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دے سکتی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

10:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔