پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک

15 اپریل, 2026 08:00

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور ریجن کے علاقے ریگی نادرن بائی پاس کے قریب مصدقہ اطلاع پر سوات ٹیم نے چھاپہ مارا تو شرپسندوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، تیاریوں کا آغاز

دوسری جانب جوانوں کی جوابی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثنا اللہ کی شہادت میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد عباس اور عثمان ہلاک ہو گئے، ہلاک دشمن عناصر سے شہید کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشت گرد عباس اور عثمان درجنوں دہشت گردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، ہلاک شرپسندوں کے حملوں میں پانچ پولیس جوان شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں مارے جانے والے دہشت گردوں کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

10:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔