پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، تیاریوں کا آغاز
شیعیت نیوز: ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس، وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی کوئٹہ اور ہزارہ رہنماؤں کے درمیان سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وفد کی قیادت ایک بار پھر نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر باقر قالیباف کر سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کرے گی۔ وفود کے لیے پہلے کی طرح سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے وفود کو وی وی آئی پی ون سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے اور "معاہدہ اسلام آباد” کو حتمی شکل دینے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔







