ڈی آئی جی کوئٹہ اور ہزارہ رہنماؤں کے درمیان سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
شیعیت نیوز : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کی سکیورٹی اور حالیہ واقعات کے حوالے سے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی ہزارہ قوم کے سیاسی عمائدین سے ملاقات ہوئی۔ جس میں سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پولیس کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان، ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال حسن اور دیگر پولیس افسران موجود تھے، جبکہ شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ علی حسنین حسینی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عاشق حسین ہزارہ، قومی مرکز کے ماسٹر ذوالفقار علی، نیشنل پارٹی کے علامہ ابراہیم حسینی، سید الشہداء ویلفیئر اینڈ اسکاؤٹس کے سید محمد مہدی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ہادی عسکری نے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی مزاحمت: طاقت، نظریہ اور استقامت کی ایک نئی تاریخ
ملاقات میں موجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ہزار گنجی میں دو روز قبل فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔







