لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، حاجی حنیف طیب

14 اپریل, 2026 02:25

شیعیت نیوز : ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، چیئرمین نظام مصطفیٰؐ پارٹی اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں، تاہم مزید گفت و شنید کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا دونوں فریقین کو مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں اسرائیل کے حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنا خطے میں استحکام، انسانی جانوں کے تحفظ اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی پالیسیوں پر سوالات، جے ڈی وینس دباؤ میں

حاجی حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، خاص طور پر جنوبی لبنان میں مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں 350 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 افراد شہید اور 133 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی کو روکنا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا قیام دنیا کو جنگوں سے بچانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے عمل میں آیا، لیکن یہ ادارہ کئی اہم انسانی المیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور دنیا کے بیشتر ذمہ دار ممالک بھی ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

12:31 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔