جنگ جاری ہے، قوم کو اختلافات ختم کر کے متحد ہونا ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

14 اپریل, 2026 02:05

شیعیت نیوز : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم شہادت کے دور میں ہیں اور اپنے خون کے آخری قطرے تک قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باحیا قوم پوری دنیا کے لیے معلم بن گئی ہے کہ جینا اور مرنا کیسے ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے اور حق و باطل کی جنگ قیامت تک جاری رہے گی۔ ان کے مطابق معاشرہ یزیدیت اور حسینیت کے دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر حملہ اس سوچ کے تحت کیا کہ وہ قبضہ کر لیں گے، لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہی غالب آئیں گے اور شیطانی قوتیں غالب نہیں آ سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی آنکھوں پر لبرل ازم کی چربی چڑھ جائے تو وہ سچائی نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھا جا رہا تھا کہ سید علی خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد ایران پر قبضہ کر لیا جائے گا، لیکن ایران نے پورے مشرق کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی سے مدد نہیں مانگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے زخمیوں کیلئے پاکستان سے طبی امداد روانہ

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا میں ایک طرف غلامی کا طوق ڈالے قیدی ہیں اور دوسری طرف حسینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحول انتہائی خوبصورت ہے اور ہمیں اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ کسی کو بھی اپنے مسلک میں نفرت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو وحدت کی اشد ضرورت ہے، دشمن دوست بن کر دشمنی کر رہا ہے اور اہل تشیع و اہل سنت کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی اس کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل دشمن عالمی استعماری قوتیں ہیں اور اسرائیل و امریکہ دشمن ہیں۔ اگر ہم ان کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں تو اندرونی اختلافات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصر، ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وحدت کے فروغ کے لیے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور کراچی و لاہور میں مینار پاکستان پر بڑے اجتماعات کیے جائیں گے۔

12:39 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔