حزب اللہ کا اسرائیلی جنگی بحری جہاز پر بڑا حملہ، 2006 کی جنگ کی یاد تازہ کر دی گئی

05 اپریل, 2026 10:16

شیعیت نیوز: لبنانی اسلامی مزاحمت نے ایک اہم بیان میں اعلان کیا ہے کہ اتوار کی علی الصبح اس کے جنگجوؤں نے لبنانی ساحل کے قریب ایک اسرائیلی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

مزاحمت نے اپنے بیان کا آغاز 2006 کی جنگ کے دوران شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے تاریخی جملے سے کیا: "اب، سمندر کی لہروں پر، اس اسرائیلی فوجی بحری جہاز کو دیکھو جس نے ہمارے انفراسٹرکچر، لوگوں کے گھروں اور شہریوں پر حملہ کیا تھا—دیکھو وہ کیسے جل رہا ہے”۔ یہ اس یادگار واقعے کی یاد دہانی ہے جب حزب اللہ نے لبنانی ساحل کے قریب اسرائیلی ’سار کارویٹ‘ (Sa’ar Corvette) کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف-15 پائلٹس کے ریسکیو آپریشن میں امریکہ کو بھاری نقصان: متعدد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ

بیان کے مطابق یہ بحری جہاز ساحل سے تقریباً 68 بحری میل کے فاصلے پر موجود تھا اور حملوں کی تیاری کر رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 5 اپریل 2026 کو رات 00:05 بجے کئی گھنٹوں کی مسلسل نگرانی کے بعد ایک نیول کروز میزائل کے ذریعے کی گئی۔ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بحری جہاز پر براہِ راست اور درست نشانہ لگا ہے۔

3:21 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔