کوئٹہ میں نوجوان کی پولیس تحویل میں موت، علامہ علی حسنین حسینی کا سخت ردعمل

03 اپریل, 2026 11:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی پولیس تحویل میں پراسرار موت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو گھر سے اٹھایا گیا، اور بعد ازاں چھ روز بعد انہیں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کے والد کے دعوے اور الزامات نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سی سی ڈی کا مقابلہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد جہنم واصل

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پولیس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کرے، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والے اس واقعے نے پولیس کے کردار کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔

لہٰذا ہم آئی جی پولیس، ڈی آئی جی کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی جلد از جلد شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

1:44 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔